Reg: 12841587     

سندھ میں چلچلاتی گرمی کی شدت برقرار

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سندھ کے مختلف شہروں میں  گرمی کی شدت برقرار ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں درجہ حرارت 44ڈگری تک پہنچ گیا لیکن اس کی شدت 50 ڈگری سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج نواب شاہ میں 42 ڈگری ،حیدرآباد میں 41 اورکراچی میں 36 ڈگری کی گرمی پڑی۔

کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ ان دنوں کراچی میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے تاہم کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے اور درجہ حرارت  ایک سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات   کے مطابق  سندھ میں آج رات یا کل صبح سے مون سون ہوائیں داخل ہوں گی۔

ادھر لاہورمیں کل کی تیز بارش سے بھی گرمی کا زور کم نہ ہوسکا اور حبس برقرار ہے جب کہ 37 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری کی محسوس کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

رونالڈو کے بعد پرتگال کے ایک اور فٹبالر سعودی فٹبال کلب میں شامل

Next Post

شارجہ سے تربت جانے والی پی آئی اے پرواز کی کراچی میں لینڈنگ

Related Posts
Total
0
Share