Reg: 12841587     

جنوبی افریقا میں زہریلی گیس لیکج سے 16 افراد ہلاک

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

جنوبی افریقا میں جوہانسبرگ کے قریب کچی آبادی میں زہریلی گیس لیکج سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا میں جوہانسبرگ کے مشرقی علاقے بوکس برگ میں مبینہ گیس لیکج کے باعث مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقی صوبے گؤٹینگ کی مقامی حکومت نے گیس لیکج کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوہانسبرگ کے قریب مشرقی علاقے بوکس برگ میں مبینہ گیس لیکج کے باعث 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گوٹینگ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جائے واقعہ کا دورہ کیا ہے، واقعے سے متعلق تمام حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، جلد ہی ملوث افراد کا پتا لگا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں بتایا گیا تھا کہ 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم اب ہلاکتوں کے درست تعداد سامنے آ گئی ہے، تمام ہلاک شدہ افراد کی لاشیں علاقے میں بکھری ہوئی تھیں، یہ مناظر انتہائی افسوسناک تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی میڈیا نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ گیس لیکج کے واقعے کا تعلق علاقے میں ہونے والی غیر قانونی کان کنی سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت برقرار

Next Post

پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشتگرد گرفتار

Related Posts
Total
0
Share