Reg: 12841587     

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ دے دیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

سعودی عرب  نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں یہ عندیہ دیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کو 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کیلئے کام حتمی مراحل میں ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں مدد کیلئے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب سے خطاب میں انکشاف کیا تھا کہ ایک دوست ملک نے پاکستان کے قرض واپسی کی مدت آگے بڑھادی ہے۔

انہوں نے کہا تھاکہ دوست ملک کا نام نہیں بتاؤں گا لیکن اس نے قرض رول اوورکرنے کی پیشکش خود کی، میں نے دوست ملک کاشکریہ ادا کیا، شرم آرہی تھی کہ کس منہ سے پہلی گفتگو میں کہیں کہ کشکول لےآئے، کب تک کشکول پر زندہ رہیں گے؟ 75 سال گزر گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خطرناک اسٹنٹس سے بھرپور مشن امپاسبل 7 کا پہلا ٹریلر جاری

Next Post

پولیس کا ذلفی بخاری کی رہائش گاہ پر چھاپہ،گرفتار نہ ہوسکے

Related Posts
Total
0
Share