Reg: 12841587     

سمندری طوفان آئیڈیلیا امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سمندری طوفان آئیڈیلیا 125 میل فی گھنٹا رفتار کی ہواؤں کے ساتھ امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے پیش نظر فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ موسلادھار بارش سے مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

اس کے علاوہ 2 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ساحلی علاقوں سے ہزاروں افردا کا انخلا کرا لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے جبکہ  طوفان کے باعث ایک ہزار پروازیں منسوخ اور 2  ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

متاثرہ علاقوں میں 4 سے8 انچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایشیا کپ: افتتاحی میچ کے بعد پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں سری لنکا روانہ

Next Post

پی ٹی آئی کا اٹک جیل میں سائفر مقدمے کی سماعت قبول کرنے سے انکار

Related Posts
Total
0
Share