Reg: 12841587     

جوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

امریکی صدر  جوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکا کے صدر جوبائیڈن  نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سےوائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اس  دوران  جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، امریکا اور عراق کے درمیان سکیورٹی تعاون جاری رہے گا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ داعش سے نمٹنے کے لیے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے، عراق میں اس سال کےآخر تک کوئی جنگی آپریشن نہیں کریں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور امریکا نے عراق کی مدد کی، اب ہم مل کر داعش سے لڑیں اور شکست دیں گے۔ 

اس موقع پر عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہمارےامریکا سے تعلقات ماضی سے زیادہ مضبوط ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کی ماحور شہزاد کو پھر شکست، اولمپکس کا سفر ختم

Next Post

راچڈیل کی ممتاز کاروباری شخصیت سابق پولیس آفیسر گریٹر مانچسٹر محمد بشیر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد راچڈیل میں وفات پا گئی

Related Posts
Total
0
Share