Reg: 12841587     

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، آج گرج چمک کیساتھ بادل برسنے کا امکان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پنجاب اور سندھ سمیت کراچی میں صبح بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہفتے کی صبح بھی مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں سمیت قصور اور گجرات میں بھی صبح سویرےبارش ہوئی۔

ادھر سندھ کے علاقے لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، سبی، ڈھاڈر اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ اور میرپور خاص سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایف بی آر کے مختلف آمدنیوں پر فائلر اور نان فائلر کیلئے ٹیکس ریٹ مقرر

Next Post

ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے ہائی پروفائل کمیٹی قائم

Related Posts
Total
0
Share