(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
گزشتہ کئی روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 200 روپے ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کمی سے ایک لاکھ 78 ہزار 498 روپے ہے۔
عالمی صرافہ میں 8 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 1925 ڈالر کا ہوگیا ہے۔