Reg: 12841587     

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں سے تباہی، شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

ریاست  نیویارک میں سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ  دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث کئی افراد کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا۔

امریکا کے کئی علاقوں میں سیلاب سے سڑکیں بہہ گئی ہیں اور لوگ گاڑیاں چھوڑ کر محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔

اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ نیویارک میں ایک اہم ریل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

نیویارک سے بوسٹن تک 13 ملین افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں۔

نیویارک شہر کے مضافاتی علاقے میں اتوار اور پیر کو 8 انچ تک بارش ہوئی تھی جس کے سبب ٹریک متاثر ہوئی جب کہ گورنر نیویارک نے متاثرہ کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

اس صورتحال میں البانیAlbany اور نیویارک کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی  ہے، حکام نے پنسلوینیا، نیویارک، میساچوسٹس، مین، نیو ہیم شائر، نیوجرسی، اور  ورمونٹ میں بھی سیلابی ریلوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چیئرمین پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا

Next Post

25 جون سے اب تک ملک میں ہونیوالی بارشوں سے 86 افراد جاں بحق

Related Posts
Total
0
Share