Reg: 12841587     

25 جون سے اب تک ملک میں ہونیوالی بارشوں سے 86 افراد جاں بحق

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

حالیہ مون سون بارشوں سے اب تک ملک بھر میں 86 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں حالیہ بارشوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 25 جون سے اب تک ہونے والی بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 86 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بارشوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں جس کی تعداد 52 تک ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 20 ،بلوچستان 6 ، سندھ 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 151 ہے جن میں 56 مرد 43 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں جب کہ اس دوران ملک بھر میں 97 گھروں اور 46 مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں سے تباہی، شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی

Next Post

اللہ نے نواز شریف سمیت ہمیں بطور جماعت ہر امتحان میں سرخرو فرمایا: وزیراعظم

Related Posts
Total
0
Share