Reg: 12841587     

ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور : پاکستان ریلویز کا معاشی بوجھ ختم کرنے کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ای اوپاکستان ریلوے پاکستان کا کہنا ہے کہ ریلوے نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر  20 جولائی سے موہنجو ڈارو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موہن جو ڈارو ایکسپریس 8 اکانومی کوچز پر مشتمل ہو گی، ٹرین براستہ دادو اور حبیب کوٹ چلے گی۔

سی ای اوپاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ موہن جو ڈارو ایکسپریس کی کامیابی کی صورت میں بولان ایکسپریس کوبحال کیا جائے گا تاہم خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو چلانا ابھی کمرشل اعتبار سے موزوں نہیں ہے۔

سی ای اوپاکستان ریلوے نے بتایا کہ معاشی بوجھ ختم کرنے کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ماؤنٹ ایورسٹ دیکھنے جانیوالے سیاحوں کا ہیلی کاپٹر تباہ، 6 افراد ہلاک

Next Post

حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوگی، انتخابات جب بھی ہوں اعلان الیکشن کمیشن کرےگا: وزیراعظم

Related Posts

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی حاملہ خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں اس بیماری کی منتقلی کا امکان بہت کم ہوتا ہے

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی۔ یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کیرولینسکا…
Read More
Total
0
Share