Reg: 12841587     

ماؤنٹ ایورسٹ دیکھنے جانیوالے سیاحوں کا ہیلی کاپٹر تباہ، 6 افراد ہلاک

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نیپال: ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر 6 سیاحوں کو لے کر دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر جارہا تھا، اس میں موجود سیاح دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سمیت نیپال کے پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے خواہش مند تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے اڑان بھری تھی جس میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک پائلٹ سمیت 5 میکسیکن سوار تھے، ہیلی کاپٹر کا اڑان بھرنے کے 10  منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا جو بعد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے  مطابق مقامی افراد نے جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے رواں سال جنوری میں نیپال کے شہر پوکھارا کے مقام پر جہاز حادثے میں 68 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی کے بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس طلب کرلیا

Next Post

ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

Related Posts

خزینہ شعروادب انڑنیشنل یوکے کی پانچویں برانچ جرمنی کے شہر برلن میں کھول دی گئی خزینہ شعر وادب انٹر نیشنل یو کے کے چئیرمین امتیاز اقبال شیخ اور بانی اور صدر نغمانہ کنول شیخ نے خصوصی شرکت کی

برلن (عارف چودھری ) برلن برانچ کے انچارج شاعر ادیب اور کئی کتابوں کے لکھاری سئید سرور ظہیر…
Read More
Total
0
Share