Reg: 12841587     

پی ایم ایل این عہدیداران کی میاں محمد نواز شریف سے جدہ پیلس میں ملاقات

جدہ (سیاسی رپورٹر)

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے نمائیندہ وفد نے پارٹی صدر سعید احمد شیخ کی قیادت میں ، چیئرمین،سیکرٹری جنرل،سینئر صدور ،ونگز کے صدور اور سرپرستوں کی معیت میں قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے جدہ پیلس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سعودیی عرب کے مختلف شہروں میں بننے والی بارہ باڈیز کے صدور ، خواتین ونگز ، یوتھ ونگ، سوشل میڈیا ونگ اور میڈیا کے ہیڈز بھی شامل تھے۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کور کمیٹی کے ارکان ، چئیرمین چوہدری محمد اکرم گجر ، صدر سعید احمد شیخ ،، جنرل سیکرٹری منظور ملک ، سینئر نائب صدر نور محمد آرائیں ، سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر ،ہیڈ میڈیا کوآرڈینیشن احسن مسعود شامل تھے۔دیگر اکابرین میں جدہ سے سرپرست مسلم لیگ ن سعودی عرب مسعود پوری اور دمام سے رانا اشرف اور مزید ارکان میں سینئر نائب صدر چوہدری وحید ، فاروق انجم ، عابد ملک ، ریاض کے سینئر نائب صدر چوہدری سجاد ، صدر جدہ عمر پوری ، چئیرمین جدہ رضوان الحق ، سیکرٹری اطلاعات جدہ آغا خلیل ، احتشام ، سبطین ڈاھا ، زوہیب شہزاد ، جازان کے صدر راشد حسین قمر ، طائف کے صدر ظفر اقبال ،القصیم کے صدر شہباز مغل ، دمام کے صدر حاجی حیات محمد خان اور جنرل سیکرٹری دمام طالب کیانی ، جبیل کے صدر شاہد محمود ، حائل سے اظہر بھارا، صدر ابھا ریجن شاہد اقبال، مدینہ کے سرپرست ملک الہی بخش، پریس سیکرٹری اسلم راہی، صدر مکہ فیض رسول، ریاض کے جنرل سیکرٹری مرزا منیر بیگ ، یوتھ ونگ کے صدر ملک جی ایم اعوان، عاصم اعوان صدر ریاض یوتھ ونگ ، وومن ونگ صدر میڈم زاہدہ جہانزیب ، جدہ کی ویمن ونگ کی صدر میڈم خدیجہ ملک ، سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی ہیڈ میڈم سائرہ شمس ، ڈپٹی سوشل میڈیا مرزا ظہور بیگ، کیساتھ دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ یوتھ ونگ کے محمد آصف گبول ، آفتاب بلوچ ملک عاشق حسین اور میاں محمد ساجد بھی ملاقات میں شامل تھے۔ میاں محمد نواز شریف کی ٹیم کے وقار احمد ، مولوی شکور کریم اور عابد جان نے مہمانوں کو مہارت سے میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

*ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی ۔ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف سے صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب سعید احمد شیخ نے سب ممبران کا تعارف کروایا۔ انہوں نے کہا سعودی عرب میں لگ بھگ چھبیس لاکھ پاکستانی مقیم ہیں ۔ قائدین کی مہربانی سے ستمبر 2022 سے مسلم لیگی چیپٹر سینیٹر و صدر انٹرنیشنل افئیرز اسحق ڈار نے قیادت کے مشورے سے 85 رکنی ٹیم بنائی تھی ۔ نومنتخب ٹیم نے تقریباً دس ماہ کی محنت سے مذید چھ سو افسران پر مبنی مدَر ونگ ، بارہ ڈسٹرکٹ ، مکہ ، مدینہ ، قسیم ، جزان ا بھاء دمام ، دو بڑے ریجن ریاض اور جدہ، خواتین ونگ ،سوشل میڈیا اور یوتھ ونگ تشکیل دیے ہیں ۔
یہ مسلم لیگ ن سعودی عرب چیپٹر کا پہلا نمائیندہ وفد آج قائد سے مل رہا ہے۔ قائد مسلم لیگ ن سے ملنا کارکنوں کیلئے باعث اعزاز ہے۔اللہ پاک نواز شریف کو عزت کیساتھ پاکستان لیکر جائیں ۔ ہم اتفاق اتحاد اور ملکی ترقی کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلے تیار ہیں *۔

قائد نوازشریف نے سینیٹر اسحق ڈار اور انکی ٹیم کو سعودی عرب میں تنظیم نو پر سراہا اور تمام ممبران کو تنظیم نو کے زریعے تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں ۔ حرمین شریف سے ہماری دلی وابستگی ہے ۔ ہمارے کارکن ہی ہمارا سرمایہ ہیں ۔

قائد نوازشریف نے مذید کہا کہ میری حکومت کو بار بار ختم کیا گیا ، ترقی کے سفر کو روکا گیا ، ہم نے ایٹمی دھماکے کئے اور اس وقت امریکی صدر کلنٹن کی پیشکش ٹھکرا دی، اگر ۱۹۹۰ کی ترقی کا تسلسل چلتا رہتا تو آپ سب پاکستان میں خوشحال زندگی گزار رہے ہوتے، انہوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستان جائیں گے۔ انہوں نے تمام پارٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پارٹی کی مشکل وقت میں دامے درمے سخنے مدد کی اور پارٹی کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا اور قربانیاں دیں۔

سب ممبران نے کہا کہ ہم قائد نوازشریف کو چوتھی مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

آخر میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے عہدیداران اور کارکنان کیساتھ باری باری تصاویر بنوائیں ۔شیخ سعید احمد نے چئیرمین ،سیکرٹری جنرل اور تمام ممبران کیساتھ قائد کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

Next Post

کینیڈا: جنگلات میں لگی آگ بجھانے جانیوالا ہیلی کاپٹر تباہ

Related Posts
Total
0
Share