Reg: 12841587     

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں عدالت نے فواد چوہدری کی یقین دہانی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ فواد چوہدری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرائیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پٹیشنر کے وکیل نے بتایا قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل ہی نہیں ہوئی، پٹیشنر کے وکیل کامؤقف ہے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جانا چاہیے، وارنٹ گرفتاری معطلی کا آرڈر 20 جولائی کے بعد ازخود غیر مؤثر ہو جائے گا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جنہیں فواد چوہدری نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دیامر میں گلیشیئر پگھلنے اور پہاڑی ملبے کے باعث دریائے سندھ کا پانی رک گیا

Next Post

پی ایم ایل این عہدیداران کی میاں محمد نواز شریف سے جدہ پیلس میں ملاقات

Related Posts

بر طانیہ کے ممتاز قانون دان او پی ایف گورنرز باڈی کے ابو چئیرمین پاکستان لائیرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل افئیرزکا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

لندن(عارف چودھری) بر طانیہ کے ممتاز قانون داناوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کی گورنرز باڈی کے سابق چئیرمین بیرسٹر امجد…
Read More
Total
0
Share