Reg: 12841587     

بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے,وزیرِ اعظم شہباز شریف

کوئٹہ( ندیم حیدر )

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے اسکی ترقی کیلئے مجھے آپکا سب کا تعاون بھی درکار ہے۔

یہ بات وزیرِ اعظم میان شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکانِ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،وزیراعظم نے کہاکہ اپنے وعدے کے مطابق حکومت بننے کے دوہفتوں کے دوران ہی آپکی خدمت میں حاضر ہوا ہوں.اللہ تعالی نے بلوچستان کو بے حساب قدرتی وسائل ہے نوازا ہے. ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہے. بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے.انہوں نے کہاکہ جب پنجاب میں ہماری حکومت تھی تو ہم نے این ایف سی میں بلوچستان کیلئے 11 ارب پنجاب کے حصے میں سے دیا.
ایک ملک ایک کنبے کی طرح ہوتا ہے. تمام صوبوں میں ترقی کی رفتار یکساں ہونی چاہئیے،تاریخ گواہ ہے، بلوچستان کے لوگوں کی ملک کیلئے عظیم قربانیاں ہیں۔
بلوچستان کے پانی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا.اللہ تعالی نے ہمیں یہ ملک محنت کرنے کیلئے دیا ہے. اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مولانا اسد محمود، مولانا واسع، نوابزادہ شاہزین بگٹی، اسرار ترین، قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی، وزیرِ اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بازنجو صوبائی وزراء و ارکانِ صوبائی اسمبلی شریک تھے۔قبل ازیں وزیراعظم نے صوبے میں جاری ترقی منصوبوں کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ
بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے. جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے.آف دی گرڈ منصوبوں سے بلوچستان میں بجلی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائے گا.جب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، تب تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا. اس سب میں مجھے بلوچستان کابینہ کا تعاون درکار ہے. منصوبوں پر عمل درآمد آپکے تعاون سے یقینی ہو سکے گا. وزیرِ اعظم نے کہاکہ ہماری حکومت کی شمالی یا جنوبی سے کوئی غرض نہیں، ہمیں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی اور پورے صوبے کی مجموعی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روچڈیل فٹبال ایسوسی ایشن کلب نے روچڈیل کونسل آف مساجد کے تعاون سے روچڈیل فٹبال کلب میں روچڈیلین کمیونٹی کے لیے افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا ۔

Next Post

نواز شریف اور بلاول کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری

Related Posts
Total
0
Share