Reg: 12841587     

آزاد کشمیر ضلع میرپور کے چئیرمن راجہ نوید اختر گوگاکی اپنے وفد کے ہمراہ ٹیم سائڈ کونسل کی مئیر تافین شریف سے انکے چیمبر میں ملاقات

آشٹن ( عارف چوہدری)

آزاد کشمیر ضلع میرپور کے چئیرمن راجہ نوید اختر گوگا نے اپنے وفد کے ہمراہ Tameside council ٹیم سائڈ کونسل کی مئیر تافین شریف سے انکے چیمبر میں ملاقات کی ۔ باہمی تعاون پر بات چیت ہوئ ۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل کے چئیرمن راجہ نجابت حسین ، کونسلر نائلہ شریف و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ضلع کونسل میرپور کے چئیرمن راجہ نوید اختر گوگا نے برطانیہ میں پاکستانی و کشمیری نژاد خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو آگے بڑھنا چاہیے ایسی خواتین دوسروں کے لیے قابل تقلید ہیں انکا مذید کہنا تھا کہ ان سے ہم تعیلم ، ریسکیو سروس اور شعبہ طب میں بہتری لانے کے حوالہ سے ماہرانہ رائے لیکر ضلع میرپور میں نافذ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ راجہ نجابت حسین نے مئیر تافین شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قیمتی وقت سے ملاقات کا موقع دیا۔ کونسلر نائلہ شریف نے کہا کہ میرپور سے آئے وفد کے ساتھ میرپور میں خواتین کے کردار بارے بات چیت ہوئ انہوں نے ہمیں باضابطہ ہمیں میرپور آنے کی دعوت دی ہے تاکہ ہمارے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا ہو جس سے ایک دوسرے کی مدد ممکن ہو۔

مئیر کونسلر تافین شریف نے کہا کہ وفد کے ساتھ پاکستان و برطانیہ کے باہمی تعلقات ہمارے اندر مماثلت اور فرق بارے بات چیت ہوئ اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ کیسے ہم ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں میرپور کے نمائندگان اور کمیونٹی سے آئندہ بھی ملاقات کی خواہاں ہوں وفد سے ملاقات میرے لیے باعث اعزاز ہے ۔ مئیر تفہیم شریف نے چئیرمین ضلع کونسل کو خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ دیا راجہ نجابت حسین نے اپنی تنظیم جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی طر ف سے مئیر تفہیم شریف کر خصوصی شیلڈ دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسا تینگارا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

Next Post

خیبر پختونخوا: بارشوں کے نتیجے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share