Reg: 12841587     

ایکسپو 2020 دبئی دیکھنے کیلئے ویکسین لازم، ٹکٹ کے ساتھ ٹیسٹ کی مفت سہولت

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

ایکسپو 2020 دبئی لاکھوں سیاحوں کو وباء کے بعد سب سے بڑے عالمی اجتماع میں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ نمائش کے منتظمین نے اس غیر معمولی ایونٹ کو محفوظ بنانے کے لیے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ اس حوالے سے 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے سیاحوں کو ان کی حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ ویکسین سرٹیفکیٹ اور شرکت سے 72 گھنٹے کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

غیر ویکسین شدہ ٹکٹ ہولڈرزجن کا اس عرصے میں ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے کوایکسپو 2020 دبئی سائٹ سے ملحقہ پی سی آر ٹیسٹنگ سہولت میں ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔ پورے شہر میں ٹیسٹنگ سینٹرز کا ایک نیٹ ورک دستیاب ہوگا جسے ایکسپو 2020 دبئی کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ کسی بھی ایکسپو 2020 دبئی ٹکٹ کی پیشکش پرایکسپو ایک دن یا ملٹی ڈے پاس کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ مفت ہوگا۔

بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت اور ایکسپو 2020 دبئی کی ڈائریکٹر جنرل ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا ہےکہ امارات عالمی سیاحت کی بحالی کو جاری رکھے گا اور ایکسپو 2020 دبئی ثقافت کا ایک بڑا عالمی اجتماع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے بعد اپنی ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی ضروریات کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ہم دنیا کے ہر کونے سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک ایسی دنیا میں لے جائیں گے جہاں وہ ایکسپو 2020 دبئی کی ناقابل یقین پیشکش کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم امارات میں سیاحوں اور ایکسپو 2020 دبئی میں آنے والوں کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ہم نے پچھلے آٹھ ماہ میں کیسز میں تقریباَ 84 فیصد کمی دیکھی ہے اور تمام سیاحوں، شرکاء اور عملے کی صحت و حفاظت ہماری اولین ترجیح رہے گی۔ ستمبر 2021 تک امارات نے تقریباَ 19 ملین ویکسینیشن کی ہیں 80 فیصد آبادی کو مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

دبئی جولائی 2020 کے بعد سے سیاحوں کی آمد کے لیے مسلسل کھلا ہے اور امارت نے2021 کی پہلی ششماہی میں 2.85 ملین سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔ چوتھی سہ ماہی میں ایکسپو 2020 دبئی اور امارات کے گولڈن جوبلی کی تقریبات کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ہے، یاسمین راشد

Next Post

امارات ائرلائن کا 3 ہزار فضائی میزبان بھرتی کرنے کا اعلان

Related Posts

فوڈسیفٹی آفیسر کا ہوٹل سیل کرنے کا اختیار کالعدم قرار, فوڈ سیفٹی آفیسر صرف ہنگامی حالات میں 24 گھنٹے کیلئے ہوٹل سیل کر سکتا ہے, سپریم کورٹ

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوڈسیفٹی آفیسر کا ہوٹل سیل کرنے…
Read More
Total
0
Share