Reg: 12841587     

خالد مقبول صدیقی نے حکومت کیلئے آئندہ دو روز اہم قرار دیدیے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے حکومت مخالف  تحریک عدم اعتماد  کے لیے آئندہ دو روز اہم قرار دے دیے۔

لاہور میں مزار قائد اور داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی  نے کہا کہ سیاسی فضا گرم ہے  اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور ناکامی کے حوالے سے اگلے 2 روز  بہت اہم ہیں، ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عام آدمی کا درد جانتی ہو ۔

انہوں  نے کہا کہ پیکا آرڈیننس پر حکومت کے خلاف کھڑے ہیں، وزیراعظم فیصلے کریں گے تب ہی آزاد نظر آئیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو سے تبدیلی نہیں آتی، حکومت جن وعدوں پر اقتدار میں آئی تھی وہ پورے نہیں کیے،اتحادیوں کی تاریخ میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے معاہدوں پر زیادہ عمل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکی شہری کی گھر کے چار افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

Next Post

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کا روٹ تبدیل

Related Posts
Total
0
Share