(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ اگر سیاستدان نگران وزیراعظم بنا تو بروقت الیکشن ہوں گے ورنہ تاخیر کا امکان ہے۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے تعلیمی شعبے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اسکلز، ٹیچرز ٹریننگ اور کوالٹی ایجوکیشن کی بنیاد رکھ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپور یورنیورسٹی اسکینڈل میں ان کابیٹا بھی ملوث ہوتا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کرتے
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے چار اداروں کو ذمہ داری سونپ رکھی ہے ، ان کی رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر سیاستدان نگران وزیراعظم بنا تو بروقت الیکشن ہوں گے ورنہ تاخیر کا امکان ہے البتہ میں نگران وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں۔