مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد گہری دھند کی لیپٹ میں ہے جس سے فلائٹ شیڈول متاثر ہورہا ہے، اسلام آباد کےلیے تین بین الاقوامی پروازیں کراچی اور لاہور میں اتار لی گئیں۔
دوسری جانب وسطی پنجاب میں دھند کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو رات بند کیے جانے کے بعد کھول دیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران خیبر پختونخوا ،پنجاب ،اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھندکی پیش گوئی کی ہے۔