الریاض( بیورو رپورٹ)
مسلم لیگ ن کے اجلاس کا آغاز باقاعدہ قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا
صدر شیخ سعید اس اجلاس کے مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر ریاض چوہدری سجاد ، جنرل سیکریٹری مرزا منیر بیگ،
مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلی پروفیسر باجوہ ، سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر ، صدر ریاض مشرقی جمیل ربانی ، ملک سہیل نائب صدر ، صدر شمالی ہمایوں اعوان ، تاجر رہنما مسلم لیگ ، ڈپٹی میڈیا ھیڈ ساجد ، نائب صدر ک پ ک فضل رحیم صافی ، انفارمیشن سیکریٹری ریاض ویسٹ عمیر جمیل ، جی ایم اعوان صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن سعودیہ ، صدر یوتھ ونگ ریاض عاصم اعوان شامل تھے۔
تمام شرکاء نے شیخ سعید کو قائد نوازشریف سے جو تاریخی ملاقات انکی قیادت میں ہوئی ،انکو مبارکباد پیش کی۔
ریاض میں مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا، ۱۴ اگست کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔
شیخ سعید احمد نے تمام ممبران کو شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ ہماری کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ قائد نوازشریف نے سعودیہ کی تنظیم کو سرِاہا ، جو کہ سب کی اجتماعی کوششوں سے ہوا، قائد نوازشریف سے سعودیہ بھر سے عہدیداران و کارکنان ملاقات کیلئے گئے تھے۔
جو دوست کسی مجبوری کی وجہ سے نا جاسکے ، انکو بھی آئندہ موقعہ دیا جائے گا۔
اس موقعہ پر سنیئر نائب صدر چوہدری محمود الحق ڈوگر نے الریاض تنظیم کو متحرک کرنے کیلئے تجاویز دی ۔
ہمایوں اور جمیل ربانی نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ہمیں جو زمہ داریاں ملی ہیں اسکے مطابق ہر ممبر پرزور کام کریں ۔ اور شیخ سعید احمد سے بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا۔
مرزا منیر نے تمام اجلاس کے پوائینٹ نوٹ کئے ، اور اسطرح کے اجلاس کا تسلسل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔
تمام عہدیداران نے شیخ سعید کی قیادت پر بھرپور اعتما کا اظہار کیا۔
تمام مہمانوں کی تواضع بہترین کھانے سے کی گئی۔
اجلاس کے آخر میں پروفیسر باجوہ نے دعا کروائی اور سب نے احسن مسعود کی مہمان نوازی و میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔