Reg: 12841587     

امریکا کی باجوڑ حملےکی مذمت، جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکا  نے باجوڑ حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے تمام پر امن اور جمہوری معاشروں کی توہین ہیں۔

انہوں نے دہشت گرد گروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایک سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری مستحکم بنانے کے لیے پاکستان سے رابطے جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان پر واضح کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال نہ ہو۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کا تازہ حملہ باجوڑ میں ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 54 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ جے یو آئی کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ موقع سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکے میں کوئی خاص ٹارگٹ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مسلم لیگ ن کا اجلاس زیر صدارت مسلم لیگ ن کے صدر شیخ سعید احمد کی صدارت میں میڈیا ھیڈ احسن مسعود کی رہائش گاہ الریاض میں منعقد ہوا

Next Post

بلوچستان میں بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی

Related Posts
Total
0
Share