Reg: 12841587     

بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کا 26 واں روز

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا 26 ویں روز بھی جاری ہے۔

جماعت اسلامی نے پیر کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں جو مختلف مقامات پر عارضی دھرنا دیتی ہوئی سندھ اسمبلی پہنچیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سندھ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 فروری سے پہلے بلدیاتی قانون کا معاملہ حل نہ ہوا تو سندھ اسمبلی کے سامنے جاری مارچ بلاول ہاؤس پر پڑاؤ ڈالے گا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے،کوئی بھی اکثریت آئین کے برخلاف فیصلہ نہیں کرسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مشیر وہ باتیں اچھالتے ہیں جس کا نقصان عمران کو ہوتا ہے، شجاعت

Next Post

کسان کو بچانا ہے تو عمران کو بھگانا ہے، بلاول

Related Posts

سابق چیئرمین بلدیہ جہلم اور سینئر مسلم لیگی ساتھی سعید اللہ مدبر نے چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی۔

راچڈیل (نمائندہ خصوصی) سنیئر مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین بلدیہ جہلم سعید اللہ مدیر نے ماہر قانون دان…
Read More
Total
0
Share