Reg: 12841587     

ایران میں گرمی کی غیر معمولی شدت کے باعث 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ایران میں گرمی کی غیر معمولی شدت کے باعث 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایران کے شمالی علاقے ان دنوں غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث ملک بھر میں بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی، بینک، اسکولز اورحکومتی دفاتر سب بند ہوں گے۔ 

رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے ایرانی شہر اہواز میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جا پہنچا تھا، تہران میں بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے معمر اور بیمار افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات دیکھنے میں آرہے ہیں، یورپ، امریکا اور ایشیا میں ہیٹ ویوز، کینیڈا اور یونان میں جنگلات کی آگ جبکہ فلوریڈا میں سمندری پانی کے ریکارڈ درجہ حرارت جیسے واقعات سامنے آئے۔

درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ عالمی سمندری سطح کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے سے منسلک قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل پروفیسر Petteri Taalas نے بتایا کہ اس طرح کی موسمیاتی شدت نے کروڑوں افراد کو متاثر کیا جو کہ بدقسمتی سے موسمیاتی تبدیلیوں کی ایک تلخ حقیقت ہے اور اس سے مستقبل کی پیشگوئی ہوتی ہے۔

گزشتہ دنوں سائنسدانوں کے ایک تجزیے میں بتایا گیا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں ہیٹ ویوز کی ریکارڈ شدت موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ہیٹ ویوز زیادہ جان لیوا ثابت ہوں گی جو پہلے ہی ہزاروں ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہیں، 2022 میں صرف یورپ میں ہی 61 ہزار سے زائد ہلاکتیں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قیدیوں کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دینے کیلئے خصوصی کمیٹی بنانے کا اعلان

Next Post

اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل: انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانیکی درخواست پر ہائیکورٹ کا اعتراض برقرار

Related Posts
Total
0
Share