(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
لاہور: پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نے قیدیوں کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دینے کےلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینےکا اعلان کیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیمپ جیل لاہورکا دورہ کیا اور بیرکوں میں جاکرقیدیوں کے مسائل سنے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے قیدیوں کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دینے کیلئےخصوصی کمیٹی قائم کرنے کااعلان کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات پربے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی، کوئی بے گناہ جیل میں نہیں رہے گا اور گناہ گار چھوٹے گا نہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ نے قیدیوں کی بیرکوں میں 3 روز کے اندر ائیر کولر لگانے کا حکم دیا اور ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔