Reg: 12841587     

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔

کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور مکہ  مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔

نائب گورنر مکہ مکرمہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کی۔

غسل کعبہ کے دوران بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا جب کہ غسل کعبہ کیلئے  20 لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا۔  

 غسل کے بعد خانہ کعبہ کوخالص عود،عرق گلاب اوربخورکی خوشبوؤں سےمعطر کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل: انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانیکی درخواست پر ہائیکورٹ کا اعتراض برقرار

Next Post

(ن) لیگ کو دوبارہ موقع ملا تو2017 سے بھی بہترپاکستان بنائیں گے: نواز شریف

Related Posts
Total
0
Share