Reg: 12841587     

(ن) لیگ کو دوبارہ موقع ملا تو2017 سے بھی بہترپاکستان بنائیں گے: نواز شریف

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ موقع ملا تو2017 سے بھی بہترپاکستان بنائیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نوازشریف نے کہا کہ سابق حکومت نے پھلتے پھولتے پاکستان کو اس نہج تک پہنچادیاکہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئی۔

نوازشریف نے طلال چوہدری کی نااہلی ختم ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلال چوہدری نے جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نااہلیوں اور ظلم کو صبرو استقامت سے برداشت کیا،  ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ موقع ملا تو2017 سے بھی بہترپاکستان بنائیں گے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کا قد ان لوگوں سے اونچا ہے جنہوں نے آپ کو انتقام کا نشانہ بنایا، وہ بدصورت تاریخ کےکوڑے دان کاحصہ ہیں،آپ حال اور مستقل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا

Next Post

سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے اہم سنگ میل طے کیے: وزیراعظم

Related Posts

مانچسٹر :ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ کی اوپننگ کے موقع پر سالیسٹر بلال بابرنے کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا

مانچسٹر(چوہدری عارف پندھیر) مانچسٹر کے سٹاکپورٹ روڈ پر واقع ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ کی اوپننگ کے موقع پر…
Read More
Total
0
Share