Reg: 12841587     

بالی ووڈ انتہائی زہریلی جگہ ہے، کنگنا رناوت

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کا ماننا ہے کہ بالی ووڈ ایک انتہائی زہریلی جگہ ہے جہاں ایک دوسرے کیلئے پیار اور خلوص کا کوئی وجود نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں کنگنا نے بالی ووڈ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلم نگری زہریلی جگہ ہے اور یہاں پیار و ہمدردی نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہیں ہے۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ یہاں ہر کوئی ہر ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتا ہے ، کوئی کسی کی کامیابی سے خوش نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ ایک ایسی فلم انڈسٹری ہے جہاں پیار، ہمدردی، دوستی، تعاون اور احساس کا وجود ہی نہیں ہے تو آپ خود اندازہ کرسکتے ہیں کہ یہ کیسی جگہ ہوگی۔

واضح رہے کہ کنگنا آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا، کرایہ دار گھر چھوڑتے ہوئے 19مکڑیاں 1 اژدھا بھی چھوڑ گیا

Next Post

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار، مزید 83 اموات

Related Posts
Total
0
Share