Reg: 12841587     

نواز شریف کو پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن لڑوائیں پتا چل جائیگا: اسد عمر کا (ن) لیگ کو چیلنج

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی تقریرکے جواب میں مسلم لیگ (ن) کو چیلنج دے ڈالا ۔

 حال ہی میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا  تھا ہے کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ان کے نظر یہ کی وجہ سے کھڑی ہے، پاکستان کا ووٹر جانتا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو مشکل سے نکال سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی، ملک کے خلاف سازش کرنے والے آج منہ دکھانے کے قابل نہیں، چار سالوں کے دوران قومی اداروں کو نیلام کرنے کی باتیں کی جاتی رہیں جبکہ ہم نے 15 ماہ میں اداروں کو نیلام نہیں دوبارہ کھڑا کیا۔ 

تاہم اب مریم اورنگزیب کے بیان  پر رد عمل میں اسد عمر نے (ن) لیگ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے کسی بھی حلقے سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑوا لیں، پتا چل جائےگا کہ اسلام آباد والے کیا سمجھتے ہیں۔

 اسد عمر کا مزید  کہنا تھا کہ  مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی دور حکومت میں حلقےکےلیے صرف ایک ہینڈپمپ لگانے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پولیس کا ڈی آئی خان میں علی امین کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ

Next Post

صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا کیس: ٹرمپ عدالت میں پیش، خود کو بے قصور قرار دیدیا

Related Posts
Total
0
Share