Reg: 12841587     

اسلامی نظریاتی کونسل نے ڈاکٹر شعیب سڈل اقلیتی کمیشن رپورٹ سے اتفاق نہیں کیا ،،اس رپورٹ میں داخلی تضادات ہیں ،کچھ چیزیں آئین کے خلاف ہیں,ڈاکٹر قبلہ ایاز

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کونسل کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ڈاکٹر شعیب سڈل اقلیتی کمیشن رپورٹ سے اتفاق نہیں کیا ،،اس رپورٹ میں داخلی تضادات ہیں ،کچھ چیزیں آئین کے خلاف ہیں ،،وزارت تعلیم کو اس کمیشن رپورٹ پر مزید غور کے لئے خط لکھیں گے،،انہوں نے کہا کہ روزہ میں کرونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے ،،مساجد سمیت ہر جگہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے ،جس پر میڈیا نے سوال کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں سب اکٹھے ہوکر ایس اوپیز کی دھجیاں اڑا رہے ہیں کسی نے ماسک بھی نہیں پہنا ہوا ،جس پر طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماسک پہنا ہوا ہے ،دیگر ارکان نے کہا کہ انہوں نے میڈیا کو چہرے دکھانے کے لئے ماسک نہیں پہنے،،قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بتایا کہ خطبات جمعہ کے موضوعات تیار کئے جائیں گے ،علامہ طاہر اشرفی نے وضاحت کی کہ خطبات جمعہ کے موضوعات کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کوئی لکھے ہوئے خطبات دے گی ،صحافی نے سوال کیا کہ کیا ریاست مدینہ ماڈل میں شراب اور سود ساتھ ساتھ چلیں گے اور ریاست مدینہ کا روڈ میپ کب تک سامنے آئے گا ،جس پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے نکات حکومت کو دے چکے اب اس پر کام کرتے ہوئے کچھ وقت لگے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سونامی سہنسہ میں داخل۔سابق چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی حلقہ 4 سہنسہ سرساوہ پینجڑہ اقبال مہدی کی پیپلز پارٹی کو چھوڑ ک تحریک انصاف میں شمولیت

Next Post

ڈاکٹر عافیہ صدیقی انتقال کر گئیں

Related Posts
Total
0
Share