Reg: 12841587     

تاجر برادری کو سہولت دیے بغیر ترقی ناممکن ہے: وزیر خارجہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ تاجر برادری کو سہولت دیے بغیرترقی نا ممکن ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردارہوتا ہے اور تاجر برادری کو سہولت دیے بغیرترقی نا ممکن ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ متعدد ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کیے گئے ہیں، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، جغرافیائی لحاظ سے پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیاجاسکتا، صدر زرداری کے دور میں معاشی فیصلے کاروباری برادری کے بغیرنہیں ہوتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کرکٹ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے تھنک ٹینک نے 12 سے 13 کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق کر لیا 

Next Post

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ہوم میچ کا انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے لیے چیلنج بن گیا

Related Posts
Total
0
Share