Reg: 12841587     

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ہوم میچ کا انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے لیے چیلنج بن گیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ہوم میچ کا انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے لیے چیلنج بن گیا۔

ذرائع کے مطابق ہوم میچ کے انعقاد کے لیے اسٹیڈیم کی فراہمی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے لیے چیلنج ہے، اسلام آباد کا جناح اسٹیڈیم اور لاہور کا پنجاب اسٹیڈیم پی ایف ایف کے آپشنز تھے لیکن دونوں اسٹیڈیمز میں فیفا کے تازہ معیار کے مطابق سہولیات مکمل نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پچ اور فلڈ لائٹ کا معیار، کمروں کی دستیابی پی ایف ایف کے لیے چیلنج ہے، انٹرنیشنل میچ کے لیے ڈریسنگ روم کے علاوہ میڈیکل روم، ٹیکنیکل آفیشلز روم اور براڈ کاسٹر روم بھی لازمی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب اسٹیڈیم میں اسپورٹس بورڈ کے دفاتر بھی قائم ہیں اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کو 18 اگست سے قبل اسٹیڈیم فائنل کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نیوٹرل وینیو پر میچ کرانے پر بھی غور شروع کر دیا ہے کیونکہ ہوم گراونڈ پر میچ کے انعقاد کے لیے گراؤنڈ کو فیفا معیار کے مطابق بروقت اپ گریڈ کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائر میں ہوم میچ 17 اکتوبر کو کمبوڈیا سے کھیلنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

تاجر برادری کو سہولت دیے بغیر ترقی ناممکن ہے: وزیر خارجہ

Next Post

عام انتخابات کا انعقاد اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کیلئے آج الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

Related Posts
Total
0
Share