Reg: 12841587     

ہمایوں سعید کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستانی سپر اسٹار  ہمایوں سعید باضابطہ طور  پر ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے ہیں جس سے اُن کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے مقبول ڈرامے کے اداکار نے اس پلیٹ فارم پر بطور تصدیق شدہ اکاؤٹ انٹری دی ہے جس کے بعد اُن کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50000سے تجاوز کرگئی ہے۔

51 سالہ اداکار و پروڈیوسر نے اپنے تاثرات بتائے ہوئے کہا کہ ‘بلاشبہ ٹک ٹاک پاکستان میں انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے اور مجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ ہے کہ اس  نے پورے ملک کو  تفریح  کے ذریعے یکجا کر دیا ہے’۔

اداکار و پروڈسر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ‘میں نے اس پلیٹ فار م پر  تخلیق کے جو مظاہرے دیکھے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، میں خود کو اس پلیٹ فارم پر آنے اور اپنے مداحوں کے لیے،جو مجھے اکثر وبیشتر دیکھتے رہتے ہیں اور مجھ سے رابطے میں بھی رہتے ہیں، ذمہ دارانہ مواد تخلیق کرنے سے نہیں روک سکا’۔

پہلی ویڈیو میں ہمایوں سعید نے  اپنے ریکارڈنگ سیٹ کی ایک کلپ شیئر کی ہے۔

مختلف ریکارڈنگ سیٹس سے پانچ مختلف ویڈیوز پوسٹس کرنے کے بعد’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے فنکار کے فالوورز کی تعداد50000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اُن کی ایک اور ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی فلم، ”لندن نہیں جاؤں گا“ کے سیٹ کی ہے جو پلیٹ فارم پر فوراً ہی وائرل ہو گئی اور اُسے ایک ملین سے زائد ویوز حاصل ہوئے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مداح یقیناً اُن کے مواد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کے انتہائی مشہور فنکاروں میں سے ایک ہیں اور  پہلے پاکستانی فنکار ہیں جنھیں نیٹ فلکس کی اصل سیریز’ دی کراؤن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کو 2022 سے 2059 تک کتنے ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہوگا؟

Next Post

ایشیا کی امیر ترین خاتون ایک سال میں اپنی آدھی دولت سے محروم

Related Posts
Total
0
Share