Reg: 12841587     

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل دائر

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس  میں سزا کے خلاف اپیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔

اپیل میں استدعا کی گئی  ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کاحکم دیا جائے اور سزا کالعدم قراردیا جائے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران کو سزا

5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔

جیل کے کمرے میں دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے ہوتے ہیں

گزشتہ روز اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کے وکیل نعیم حیدر کی ملاقات کرائی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نعیم حیدرپنجوتھہ کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہیں سی کلاس میں رکھا ہواہے، چھوٹا سا کمرہ دیا گیاہے جس میں اوپن واش روم ہے، عمران خان کو دیے گئے کمرے میں دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور: ڈرون کے ذریعے ہیروئن بھارت اسمگل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب

Next Post

عمران خان کی جیل میں اے کلاس کی ڈیمانڈ غیر قانونی ہے: فیاض چوہان

Related Posts

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکا سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز) امریکی سفارت خانے میں امریکا کے 248 ویں یوم آزادی کی تقریب کے…
Read More
Total
0
Share