Reg: 12841587     

حکومت نے وسیم مختار کو چیئرمین نیپرا لگانے کی منظوری دیدی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وفاقی حکومت اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن وسیم مختار کو چیئرمین نیپرا لگانے کی منظوری دیدی۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے وسیم مختار اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن میں اسپیشل سیکرٹری ہیں، وسیم مختار پیپکو اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے لےی سلیکشن کمیٹی نے تین ناموں میں وسیم مختار کو سر فہرست رکھا ہے، باقی دو ناموں میں سابق ایم ڈی سی پی پی اے عابد لودھی اور کامران ریاض شامل تھے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وسیم مختار نے انٹرویو میں سب سے زیادہ 78 نمبرز لیے جبکہ عابد لطیف لودھی نے 74 اور کامران ریاض نے 70 نمبرز لیے۔

خیال رہے کہ اس وقت چیئرمین نیپرا محمد توصیف فاروقی ہیں جو ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور محمد توصیف فاروقی نے 5 اگست 2019 کو بطور چیئرمین نیپرا عہدے کا چارج سنبھالا تھا اور توصیف فاروقی بطور چیئرمین نیپرا 4 سالہ مدت پوری کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ریلوے خود پینشن دینے والا واحد ادارہ ہے، اس کا بجلی کا بل 5 ارب روپے ہے: سیکرٹر ی ریلوے

Next Post

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل، ٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب

Related Posts

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیرِاعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے تمام ملکوں کو پاکستان کی مثال سامنے رکھنی چاہیئے۔

لندن (عارف چودھری) انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے 10 ارب درخت لگانے…
Read More
Total
0
Share