Reg: 12841587     

ریلوے خود پینشن دینے والا واحد ادارہ ہے، اس کا بجلی کا بل 5 ارب روپے ہے: سیکرٹر ی ریلوے

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: سیکرٹری ریلوے کا کہنا ہےکہ پاکستان ریلوے واحد ادارہ ہے جو اپنے ملازمین کی پینشن خود اپنی جیب سے دیتا ہے اور ریلوے کا  5 ارب روپے بجلی کا بل آتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون کو جوائنٹ اکنامک کمیٹی سی پیک میں لے کر گئے، ایم ایل ون کا ٹریک ایسا بنا رہے ہیں جو ہر موسم میں بچا رہے، سی پیک کے ذریعے مارکیٹ شیئر کو 4 سے 20 فیصد تک لائے۔

سیکرٹری ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے واحد ادارہ ہے جو پنشن جیب سے دے رہا ہے، ریلوے کا 5 ارب روپے بجلی کا بل آتا ہے،  سارے بجٹ کاصرف 5 فیصد ہی بچتا ہے جس سے ہم ریلوے چلاتے ہیں جب کہ ریلوے میں 46 نئی کوچز اور 200 فلیٹ لائے ہیں،  ایندھن کی مینجمنٹ پر بھی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے ریلوے کی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے بتایا کہ ریلوےکو زمینوں سے 3 ارب 32 کروڑکی تاریخ ساز آمدن ہوئی، پنجاب حکومت کے ساتھ43 ہزار ایکڑ زمین کی ملکیت کا تنازع طے ہوگیا ہے، اس کے علاوہ ریلوےکی 300 ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی۔

سیکرٹری ریلوے کا کہنا تھاکہ افغانستان میں مزار شریف تک ریلوے لائن ہے، ازبکستان، افغانستان اورپاکستان ریلوے منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا اور یہ منصوبہ پاکستان کو وسطی ایشیا، روس اوربالٹک ریاستوں سے ملائے گا، اس اہم منصوبے پر 18 جولائی کو دستخط کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دن کا وہ وقت جب دفتری ملازمین سب سے زیادہ غلطیاں کرتے ہیں

Next Post

حکومت نے وسیم مختار کو چیئرمین نیپرا لگانے کی منظوری دیدی

Related Posts
Total
0
Share