Reg: 12841587     

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں مون سون بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 9 افراد ہلاک

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں مون سون بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مون سون بارشوں نے ملک کے مختلف حصوں میں تباہی مچائی ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست اتراکھنڈ میں بارش سے مختلف حادثات رونما ہوا جس میں 9 افراد ہلاک اور بعض زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  کیدر ناتھ یاترا کے بیس کیمپ گوری کنڈ میں مسلسل بارش سے  بدھ کی صبح لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں بہن بھائی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔

گوری کنڈ گاؤں میں ہیلی پیڈ کے قریب جھونپڑی  پر ایک پہاڑی سے مٹی کا تودہ آگر جس کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد مٹی تلے دب گئے جس میں خاتون سمیت ایک بچی بچ گئی جب کہ 2 بہنیں ہلاک ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گوری کھنڈ سے آدھے کلو میٹر دور بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس میں 3 افراد ہلاک اور 20 افراد لاپتا ہوگئے جب کہ ٹریفک حادثات میں بھی 5 افراد ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اٹک جیل میں عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات، وکلا کو اجازت نہ ملی

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ علالت کے باعث اسپتال میں داخل

Related Posts
Total
0
Share