Reg: 12841587     

چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

حکم نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نوٹس جاری کیے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست استدعا کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلام آباد: وزارت صحت نے قادر پٹیل کی شروع کی جانیوالی بھرتیوں کا عمل روک دیا

Next Post

اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرطیاروں کی ری فیولینگ کی سہولت کا افتتاح

Related Posts

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی و کشمیری لوگوں سے درخواست کی ھے کہ وہ سفر نہ کریں – جب تک کہ آپکے پاس قانونی طور پر اجازت دینے کی کوئی ٹھوس وجہ نہ ہو, کرسچن ٹرنر

لندن سے بیورو رپورٹ منگل کے روز برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ سے فرصت…
Read More

مانچسٹر کی کاروباری شخصیت عاطف ریاض چودھری کی جانب سے مقامی مِلن ریسٹورنٹ میں  کاروباری اور کمیونٹی کے اعزاز میں ڈ نر دیا

مانچسٹرسے( چودھری عارف پند ھیر) مانچسٹر کی کاروباری شخصیت عاطف ریاض چودھری کی جانب سے مقامی مِلن ریسٹورنٹ…
Read More
Total
0
Share