Reg: 12841587     

سماجی ،سیاسی متحرک خاتون رضیہ چوہدری نے اپنی سالگرہ کے دن جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں رنگ برنگی تقریب کا انعقاد کیا

لندن(عارف چودھری)

سماجی سیاسی متحرک خاتون رضیہ چوہدری نے اپنی سالگرہ کے دن جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں بر طانیہ کے شہر اولڈہم کے ایسٹ کیفے ریسٹورنٹ میں رنگ برنگی تقریب کا انعقاد کیا ۔

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر خان ۔ چودھری مسرت -صابر رضا -ڈاکٹر لیاقت ملک -کرکٹر طارق محمود -چئیرمین پریس کلب آف پاکستان اعجاز افضل شیخ -کاروباری شخصیات چوہدری عاطف ریاض ، عرفان احمد -اقبال صدیقی -چودھری عدیل -کونسلر شہباز عارف کونسلر شوکت علی -سابق مئیر کونسلر ضمیر خان -محمد صفدر شاعرہ ، نعمانہ کنول شیخ -مرزا شہزاد -راجہ خورشید -چودھری سکندر نواز -عالیہ ہاشمی -پامیلا ملک اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کر کے جذبہ حب الوطنی کا عملی ثبوت دیا۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ھوا

پاکستان اور برطانیہ کے گلوکاروں نے ملی نغمے سنائے رضیہ چودھری کی سالگرہ اور آزادی کے کیک بھی کاٹے گئے تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرلُ طارق وزیر نے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو پاکستان کی 76 یوم آزادی مبارک ھو اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی معاشی حالات بہتر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے یہاں رہتےہیں وہاں کے زمہ دار شہری بن کر اپنا اور اپنے ملک کی عزت میں اضافہ کریں میزبان رضیہ چوہدری کا کہنا تھا ہم جشن آزادی پاکستان منا رہے ہیں ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کا وجود ہے تو ہم ہیں اسکے بغیر کچھ نہیں اس لئے میں نے اپنی سالگرہ کے دن جشن آزادی کا پروگرام رکھا میں آج کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ھوں ۔ کاروباری شخصیت عرفان احمد کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو یک زبان پاکستان کی آزادی کا جشن منا نے  کے  ساتھ رضیہ چوہدری کے یوم پیدائش کی خوشیوں میں بھی شریک ہیں۔

ممتاز شاعرہ نعمانہ کنول نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے دن ہم یاد کرتے ہیں کہ ہمارے آباؤ اجداد نے کتنی جانی و مالی قربانیاں دیکر ہمیں آزادی دلوائی انکا مذید کہنا تھا کہ اب ہمارا فرض ہے کہ صرف جشن نہ منائیں بلکہ پاکستان کی ان شان اور مضبوطی کے لیے ملکر کام کریں۔ چوہدری عاطف ریاض نے اپنے فکر انگیز پیغام میں کہا کہ ہمیں پاکستان کی بقا سلامتی اور ترقی کے لیے مل جل کر آگے بڑھنا ہے ۔ جشن آزادی پاکستان کی تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی پاکستان کی سلامتی استحکام اور ترقی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذات پات تفرقوں سے نکل کر مادر وطن کے لیے یک زبان ہونا پڑے گا ۔ رنگ برنگی تقریب میں فضا ملی ترانوں کی گونج جگمگانے لگی ۔ برطانیہ کے مشہو ر پروموٹر چودھری عاطف ریاض نے نظامت کے فرائض بہت احسن طریقے سے انجام دئیے – پروگرام کی میزبان رضیہ چودھری نے کمیونٹی میں اپنی خدمات ادا کرنے پر چودھری عاطف ریاض اور ٹینا جی کو خصوصی شیلڈز دی گئیں -مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گجرات اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے عملے سے منشیات برآمد

Next Post

عظیمیہ فاؤنڈیشن نے مانچسٹر کے مقامی ہال میں اکیسویں سالانہ آدم ڈے  کا انعقاد کیا

Related Posts

میرپور میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عید سے قبل مخالفین کی درجنوں وکٹیں گرا کر بی تھری میرپور میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سیکٹر بی تھری میرپور میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا…
Read More
Total
0
Share