رپورٹ ( عارف چوہدری)
دکھی انسانیت کی خدمت اور بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحادواتفاق پیدا کرنے میں پیش پیش عظیمیہ فاؤنڈیشن نے مانچسٹر کے مقامی ہال میں اکیسویں سالانہ آدم ڈےکا انعقاد کیا ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ وشیڈو وزیر افضل خان ، لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار مئیر ٹیم سائڈ کونسل تافین شریف ، کونسلرز رب نواز، احمد علی ،عظیمیہ فاؤنڈیشن کے آرگنائزر نصراللہ مغل ، مرزا بشیر عظیمی ،سماجی خاتون فرزانہ افضل ،امجد حسین مغل اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان نے کہا کہ اس دن کی مناسبت حضرت آدم علیہ السلام سے ہے اسکا مقصد ہماری صفوں کے اندر اتحاد ہونا چاہیے کیونکہ بحیثیت انسان رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر ہماری پہچان ایک ہے ۔
لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار نے کہا کے آدم دن منانے کا مقصد کمیونٹی کے اندر باہمی اتحادواتفاق و یگانگت امن کو فروغ دینا ہے اسطرح کی تقریبات کا تواتر سے انعقاد انتہائی ضروری ہے ۔ کونسلر رب نواز نے کہا کہ مانچسٹر میں بین الثقافتی کمیونٹی رہائش پذیر ہے انکا مذید کہنا تھا کہ مانچسٹر سٹی کونسل اور آرام سے کا مقصد بین الثقافتی کمیونٹی کو یکجا رکھنا ہے۔ مئیر ٹیم سائڈ کونسل تافین شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ بحیثیت انسان ہم سب ایک ہیں ۔فرزانہ افضل نے بھی آدم ڈے بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے کونسلر علی احمد نے کہا کہ آدم ڈے کے موقع پر کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتی ہے جس سے باہمی اتحادواتفاق پیدا ہوتا ہے ۔ عظیمیہ فاؤنڈیشن کے آرگنائزر نصراللہ مغل اور مرزا بشیر عظیمی نے کہا کہ اس دن کا خاص مقصد مانچسٹر میں بسنے والی بین الثقافتی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ معاشرے کے اندر امن اور باہمی ہم آہنگی پیدا ہو جو کہ صحت مند معاشرے کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ہائ شیرف گریٹر مانچسٹر۔ مسز ایل واکر اور کونسلر فلیچر نے آج کے فنکشن کی کامیابی پر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ تمام مزاہب کے لوگ آج جہاں موجود ہیں اور امن کا پیغام دے رہے ہیں طارق محمود اور سریش مہتہ نے آ دم ڈے پر تمام مزاہب کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا کریڈٹ پروگرام کے آرگنائزر کو دیا
عظیمیہ فاؤنڈیشن پچھلے اکیس سالوں سے حضرت آدم علیہ السلام کی مناسبت سے آدم ڈے کا انعقاد کر کے مانچسٹر میں بسنے والی بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحادواتفاق و اہم آہنگی پیدا کرنے میں بنیادی کردار کر رہی ہے