Reg: 12841587     

لوک فنکار نعیم ہزاروی نے اولڈھم گریٹر مانچسٹر کے کوئین الزبتھ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا

عارف چودھری

CREATIVE ART PROMOTION کے روح رواں ذولفقار علی مہر پاکستان کی ثقافت کو برطانیہ میں پروموٹ کرتے رہتے ہیں اس دفعہ پاکستان کے مشہور لوک فنکار نعیم ہزاروی برطانیہ کے مختلف شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد آج اولڈھم گریٹر مانچسٹر کے کوئین الزبتھ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی فوک سنگر نعیم ہزاروی نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سننے والے شائقین سے خوب داد وصول کی نظامت کے فرائض مشہور اداکارہ زرقا احمد نے بہت احسن طریقے سے ادا کئے اس موقع پر کرایٹر آرٹ پروموشن کے چئیرمین اور پروموٹر ذولفقار علی مہر نے میں گریٹر مانچسٹر کی پاکستانی و کشمیری و دوسری کمیونٹی کا شکر گزار ھوں

کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کر کے عظیم فنکار کا حوصلہ بڑھایا ہم مستقبل میں بھی کمیونٹی کے لئے مختلف فنکاروں کو برطانیہ لے کر آئیں گے برطانیہ کی بڑی چئیرٹی سمائل ایڈ کے چئیرمین شہباز سرور کا کہنا تھا کہ یہاں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کو دیکھ کر خوشی ھوتی اور نعیم ہزاروی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے محفل لوٹ لی برطانیہ کی مشہور کاروباری سیاسی شخصیت اور ایمُ کیو ایم برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاھد کا کہنا تھا کری ایٹ آرٹ پر موشن کے چئیرمین ذولفقار علی مہر نے ھمیشہ پاکستان سی اچھے فنکار لا کر پاکستانی ثقافت کو روشناس کرایا ھمُ انکا شکریہ ادا کرتے ہیں

آج یہاں پاکستان انڈیا اور دوسرے ملکوں کے شائقین کو دیکھ کر ذخوشی ھوئ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین اور نوجوان سیاست دان چودھری لطیف نے کہا کہ ھم اپنے شہر اولڈھم میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں -نعیم ہزاروی کو دیکھنے آج کمیونٹی کے لوگوں نے بمعہ فیملی شرکت کی ہمیں مادر وطن کی ثقافت سے جڑے رہنا چاہئے تاکہ ہماری نوجوان نسل اس سے جڑی رھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہری پور میں بجلی کے بل نے آٹھ سگے بھائیوں کی جان لے لی

Next Post

پی ٹی آئی نے عام انتخابات 90 دنوں میں کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

Related Posts
Total
0
Share