Reg: 12841587     

پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، وزیراعظم

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں۔

وزیراعظم نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ قانون کی حکمرانی کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے۔ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں، ہمارا مقابلہ 2 ایسے خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں۔ پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھی یہی دونوں خاندان ہیں۔ بھٹو اور شریف خاندان سیاست نہیں خاندانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیروں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تو خود شفاف تحقیقات کروں گا، چینی اسکینڈل پر حکومت حرکت میں آئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان پر امریکا کی مسلط کردہ جنگ ایک جنونی عمل تھا، امریکا نے افغانستان میں نام نہاد جنگ کے نام پر 20 سال تک قبضہ کیے رکھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ایک کروڑ چالیس لاکھ لوگ امداد کی منتظر ہیں، اب افغان عوام کا ساتھ چھوڑنا نہیں چاہئے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پتا نہیں امریکی افغانستان میں کیا اہداف حاصل کرنا چاہتے تھے۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اجاگر کریں گے، 80 لاکھ کشمیری ایک کھلی جیل میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی فسطائی حکومت بھارت اور خطے کیلئے خطرناک ہے، خدشہ ہے بی جے پی کی موجودگی میں پاک بھارت ایٹمی جنگ نہ چھڑ جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: سرد ہواؤں سے ٹھنڈ بڑھ گئی، درجۂ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ

Next Post

پنجاب دھند اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں

Related Posts
Total
0
Share