خصوصی رپورٹر
سابق وزیر اعظم پاکستان اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر میڈیا کے سوال پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا کہ انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان کا رہے ہیں
انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں ایک خوشحال پاکستان کو میاں محمد نواز شریف کے اقتدار کو سازش کے ذریعے ختم کیا گیا
دراصل میاں محمد نواز شریف کے اقتدار کو ختم نہج۔ کیا گیا تھا بلکہ پاکستان کی مستحکم معیشت اور خوشحال پاکستان کی ترقی کو روکنے کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا
میاں محمد نواز شریف اپنا ترقی کا سفر 2017سے چھنیا ہوا اقتدار حاصل کرنے کے بعد شروع کریں گئے
پاکستان ایک بار پھر دنیا میں اپنا نام۔روشن کریگا اور غربت و مہنگائی کا خاتمہ ہوگا
میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے وقت میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف و دیگر مسلم لیگی رہنما ساتھ میں کھڑے تھے