Reg: 12841587     

مسلم لیگ ن کئ سنیئر رہنما ئوں کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا-

مانچسٹر خصوصی رپورٹر

مسلم لیگ نکے سنیئر رہنما سابق ایم پی اے امیدوار این اے ساٹھ سجاد خان اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ سنیئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا-
جس میں نارتھ ویسٹ صدر مسلم لیگ ن مانچسٹر سے راجہ سجاد حسین ،مانچسٹر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے صدر چودھری خالد محمود، برمنگھم سے چودھری لطیف ، چودھری انار ، راجہ رضوان ، راجہ اخلاق، شیخ عابد سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی


اس موقع پر معزز مہمانان گرامی سابق ایم پی اے سجاد خان،بیرسٹر امجد ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جائیں گئے
انشاء اللہ پاکستان میں پہنچتے ہی الیکشن کمپئین کا اعلان کریں گئے
پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء اور کارکنان کے علاؤہ پاکستان کی عوام انکا بڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں
میاں محمد نواز شریف ہی واحد لیڈر ہے جو پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتا ہے
پاکستان سے اندھیرے ختم کر سکتا ہے اور مہنگائی و غربت کا خاتمہ کریگا


چوہدری خالد نے معزز مہمان خصوصی کو مانچسٹر آمد پر خوش آمدید کہا اور قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا پاکستان کی تاجر برادری و بزنس کمیونٹی شدت سے انتظار کر رہی ہے پاکستان پہنچنے پر انکا شاندار استقبال کیا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مسلم لیگ (ن) کی قیادت عام انتخابات اور نواز شریف کی وطن واپسی پر ہونے والی بیٹھک میں طے پایا ہے کہ ن لیگی قائد 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے

Next Post

لندن : سابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو،محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئے گے

Related Posts
Total
0
Share