Reg: 12841587     

ہردیپ سنگھ قتل: بھارت نے کینیڈا میں اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

کینیڈا  میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کینیڈا میں بڑھتی بھارت مخالف سرگرمیوں پر وہاں موجود بھارتیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈوائزری میں کینیڈا کا سفر کرنے والے بھارتیوں سے بھی وہاں محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں بھارت مخالف ایجنڈے کی مخالفت پر سفارتکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اسی لیے بھارتی شہری کینیڈا کے مخصوص علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ آزاد خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں کینیڈا میں گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا، کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کینیڈا میں بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کردیا ہے جس کے جواب میں بھارت نے بھی کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھادیا جس پر برطانوی وزیرخارجہ جیمزکلیورلی نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے مجرموں کو انصاف کا سامنا کرنا پڑےگا، تمام ممالک کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے، بھارت پر لگے سنگین الزمات سے متعلق کینیڈا سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان میں 3 کروڑ 22 لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار: عالمی ادارہ صحت

Next Post

پنجاب: سرکاری گندم کے اجرا پر اربوں روپے کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share