Reg: 12841587     

پاکستان میں 3 کروڑ 22 لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار: عالمی ادارہ صحت

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

اسلام آباد: پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 22 لاکھ بالغ افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں جن میں سے صرف 44 فیصد افراد کو اپنے بیماری کے متعلق آگہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30 سال سے 79 سال کے تقریباً 3 کروڑ 22 لاکھ افراد ہائپر ٹینشن یا ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں، ان میں سے صرف 44 فیصد افراد تشخیص شدہ ہیں جبکہ صرف 35 فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کا علاج کرواتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صرف 11 فیصد افراد کا بلڈ پریشر ادویات اور دیگر طریقوں سے کنٹرول رہتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار تشخیص شدہ مردوں کی تعداد 34 فیصد جبکہ خواتین کی تعداد 54 فیصد ہے۔ اسی طرح ہائی بلڈ پریشر کا شکار افراد میں سے صرف 25 فیصد مرد حضرات اپنا علاج کروا رہے ہیں جبکہ خواتین میں یہ شرح 44 فیصد کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق ادویات اور دیگر طریقوں سے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والے افراد میں مردوں کی تعداد 8 فیصد جبکہ خواتین میں یہ تعداد 14 فیصد ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال دل کی بیماری سے تقریباً چار لاکھ 50 ہزار افراد انتقال کر جاتے ہیں جن میں سے 58 فیصد افراد کی موت ہائی بلڈ پریشر کے نتیجے میں ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کے 21 فیصد افراد سگریٹ نوش ہیں جن میں مردوں کی تعداد 34 فیصد جبکہ خواتین میں یہ تعداد 8 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 24 فیصد بالغ افراد کسی طرح کی جسمانی ورزش نہیں کرتے جن میں 24 فیصد مرد اور 43 فیصد خواتین ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہائی بلڈ پریشر کے علاج کی گائیڈ لائنز موجود نہیں ہیں اور پاکستان میں ہر شخص روزانہ تقریباً آٹھ گرام نمک استعمال کرتا ہے۔

رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر 1990 سے لے کر 2019 تک ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کی تعداد 65 کروڑ سے بڑھ کر ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: پاکستان

Next Post

ہردیپ سنگھ قتل: بھارت نے کینیڈا میں اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

Related Posts

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، آئندہ کی حکمت عملی پر تجاویز تیار، سربراہی اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، آئندہ…
Read More

مدینہ منورہ : معروف کاروباری شخصیت ملک جواد مدنی نے اپنی رہائش گاہ پر جاپان اور برطانیہ سے آئے ہوئے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا

مدینہ منورہ( خصوصی رپورٹر) مدینہ منورہ کی معروف کاروباری شخصیت ملک جواد مدنی نے جاپان سے آئے ہوئے…
Read More
Total
0
Share