Reg: 12841587     

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 9.23 فیصد ہو گئی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 23 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

ترجمان محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 660 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 430 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 75فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 457 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 8 افراد میں کورونا مثبت آیا ہے۔

ادھر سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 84 ہزار 226 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 676 ہو گئیں۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 955 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 848 ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور میلبرن اسٹارز کا میچ ملتوی

Next Post

عراق میں اتحادیوں کے زیر استعمال رہنے والی ایئربیس کے قریب راکٹ باری

Related Posts
Total
0
Share