Reg: 12841587     

گوجرانوالہ :اولپمین طلحہ طالب کو گاڑی گفٹ دینے کا جھانسہ دے کر نامعلوم ملزم نے لوٹ لیا،

بیورو رپورٹ(گوجرانوالہ)

اولپمین طلحہ طالب کو گاڑی گفٹ دینے کا جھانسہ دے کر نامعلوم ملزم نے لوٹ لیا،ملزم نے طلحہ طالب کے والد سے گاڑی کی رجسٹریشن اور فریڈ کی مد میں 3 لاکھ 60 ہزار 500 سو روپے ہتھیا لئے۔

طلحہ کے والد نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی درخواست وزیر اعظم شکایت سیل پر درج کروا دی جس میں انھوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ16 اگست کو مجھے ایک موبائل نمبر سے کال آئی اور خود کو منسٹرایوی ایشن کا پی اے ظاہر کیااور کہا کہ منسٹر صاحب بات کرنا چاہتے ہیں جب میں نے بات کی تو منسٹر ایوی ایشن غلام سرور کی آواز والے شخص نے بات کی اور بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کورولا گاڑی گفٹ میں دینے کو کہا۔

ملزم نے دوبارہ 20اگست کو مجھے کال کی اور سمبڑیال ڈرائئ پورٹ سے گاڑی کی ڈلیوری لینے کو کہااورمجھ سے گاڑی کی ڈلیوری سے قبل نجی بینک کے اکاونٹ میں گاڑی کی رجسٹریشن اور فریڈ کے جارجز مانگے جو میں نے3 لاکھ 60 ہزار 500 سو روپے ادا کر دیے۔

رجب ہم گاڑی لینے سمبڑیال ڈرائی پورٹ پہنچے تو ملزم نے موبائل بند کردیا ۔طلحہ طالب کے والد نے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی انعام کی رقم کے پیسے تھے جو مجھ سے لوٹ لئے گئےوہ واپس دلائے جائیں اور ملزمان کو گرفتارکیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کو دوران سفر ان کی اجازت سے تصویر لی گئی

Next Post

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کیطرف سے پاکستانی کمیونٹی کے گھر گھر جا کر نادرا کارڈز کی تجدید اور نئے کارڈز بنانے کی سہولت قابل ستائش ہے

Related Posts
Total
0
Share