Reg: 12841587     

فیصل آباد میں اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت روکنے کیلئےکریک ڈاؤن

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

فیصل آباد: سول ڈیفنس نے شہر میں اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت روکنے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 240 منی پیٹرول پمپس ختم کردیے۔

ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جہاں سول ڈیفنس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران پیٹرول کی غیر قانونی فروخت 95 فیصد تک ختم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت کے کاروبار کو 95 فیصد تک شہر سے ختم کر دیا گیا ہے جس دوران 240 مشینیں ضبط کی گئی ہیں اور 42 ڈبہ اسٹیشن جو کین میں ڈبہ رکھتے تھے ان کو بھی ضبط کیا گیا جب کہ 85 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پیٹرول فروخت کے 350 مقامات ختم کردیے گئے ہیں تاہم اس کام کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

شہریوں نے کہا ہےکہ انتظامیہ کی جانب سے اس غیر قانونی کام کو روکنے میں بہت دیر کی گئی ہے لیکن اب اسے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وہ عام غذا جس کا استعمال ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنا سکتا ہے

Next Post

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

Related Posts
Total
0
Share