Reg: 12841587     

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو والےکو نہیں

لندن عارف چودھری

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو والےکو نہیں۔

لندن میں حسن نواز سے دفتر سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے سوال کیا کہ آج کی تازہ خبرکیا ہے؟

ایک صحافی نے بتایا کہ ایک دن الیکشن پر سپریم کورٹ نےکل پھر سماعت رکھی ہے۔

اس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ کون سے بینچ نے؟ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو والےکو نہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑانے والے آج خود وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں، اس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ دکھا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے آج ملاقات ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

رابینہ اصغر سپوٹلینڈ اینڈ فالنگ وارڈ راچڈیل سے کونسلر کا الیکشن لڑ رہی ہے

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منٹوں میں ضمانتیں دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرے گا، عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے

Related Posts
Total
0
Share