Reg: 12841587     

سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید احمد کی لندن میں ون آن ون ملاقات

لندن ایڈیٹر رپورٹ

سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کی قائد محترم مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ون آن ون خصوصی ملاقات ہوئی

اس موقع پر صدر انٹرنیشنل افئیرز جناب اسحاق ڈار, سنئیر نائب صدر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک اور سرپرست اعلی سویڈن اسد ایاز بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سعودی عرب کے چیپٹر کی کارکردگی اور پراگریس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ھوئی ، سعید شیخ احمد نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور تاجر ونگ کے قیام کی منظوری بھی لی۔

میاں نواز شریف نے صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید احمد اور مسلم لیگ ن سعودی عرب کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور آنے والے یوم الوطنی کیلے سعودی شہریوں کو مبارکباد دی اور دونوں ملکوں کے شہریوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

سعید شیخ نے کہا کہ قائد محترم کا پاکستان جانا پاکستان کے لئے ایک خوشی کی نوید ہے اور مسلم لیگ ن سعودی عرب بڑھ چڑھ کر انکی واپسی کی تیاریوں کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی طرف سے قائد محترم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فوجی دھڑوں میں لڑائی: سوڈانی آرمی چیف نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

Next Post

چوہدری امانت حسین مہر کو پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹریڈ کوآرڈینیٹر برائے یورپ نامزد کردیا گیا،تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

Related Posts

ڈائمنڈ جوبلی آزادی پاکستان کے مناسبت سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر میں علامہ عظیم جی اور صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

مانچسٹر (عارف چودھری) ڈائمنڈ جوبلی آزادی پاکستان کے مناسبت سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر میں ممتاز مزہبی سکالر…
Read More
Total
0
Share